Monday, 18 February, 2019
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، وزیراعظم کو ملاقات میں بتایا کہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا، اخلاقی برتری کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم نے بات مان کر استعفیٰ قبول کرلیا ہے جب کہ اب کسی قلمدان کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم چند افراد سے چل رہا تھا، اعظم خان سواتی کے گارڈز اور ان کے درمیان جھگڑا بھی ہواتھا۔ وفاقی وزیر کا خیمہ بستی میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباوٴ تھا، جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

چند روز قبل فون اٹینڈ نہ کرنے پر اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے رویے کے خلاف شکایت کی اور نتیجتاً آئی جی اسلام آباد کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے زبانی حکم پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ روکتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور تحقیقات کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74792
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
میڈیا کے مطابق سائبر حملے کے بعد امریکا، برطانیہ، ہالینڈ، ناروے، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں دفتر خارجہ کی ویب سائٹ نہیں دیکھی جاسکتی جب کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ویب سائٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہے ، پلوامہ کے واقعے پر تصدیق
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازع میں جھونکنے کی کوئی کوشش یا سازش نہیں ہورہی، حکومت میں آئے تو پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، کچھ وجوہات کی وجہ سے پاک سعودی تعلقات میں خلیج پیدا
وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔ میڈیا کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں