Sunday, 19 January, 2020
ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن کمیشن اب فیصلے نہیں کرسکے گا تاہم سیاسی جماعتوں کے خلاف فنڈنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔

دوسری جانب مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا جب کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3، 3 نام دے رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  47766
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد، لاہور, گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جھنگ کے علاقےاٹھارہ ہزاری کے قریب موضع بھٹیاں والا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایاجارہاہے اور ایسے میں پاک فوج نے روایتی حریف بھارت کی سیکیورٹی فورسز کو بھی اپنی خوشیوں میںشامل کرنا نہ بھولا اور واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب میں بھارتی بارڈ رسیکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔
عابد شیرعلی نے کہاکہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے۔

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں