Tuesday, 17 September, 2019
پارلیمنٹ میں سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

پارلیمنٹ میں سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے لیے ’سلیکٹڈ‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر عمرایوب خان نے تحریک استحقاق پیش کی۔ 

عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہم حکومتی بینچوں سے تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے جس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

اس تحریک پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری  نے ایوان میں وزیراعظم کے لیے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ہاؤس کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔ 

یاد رہے کہ ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے لیے اپوزیشن کی جانب سے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50137
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم کا ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (اسنا) کنوینشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، مسلمان ناصرف اپنے نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے 12:30 تک کشمیریوں کے لیے نکلیں، قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں