Monday, 27 January, 2020
آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، اکرم درانی

آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، اکرم درانی

اسلام آباد ۔ رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے سے معلوم تھا اور مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تاہم کارکن پر عزم ہیں اور ایک ماہ بھی دھرنے میں رہنے کو تیار ہیں جب کہ رہبر کمیٹی کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ جو فیصلہ ہوگا رہبر کمیٹی کے ممبران کے زریعے ہی ہوگا، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفیٰ کا، استعفیٰ دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں تاہم مناسب وقت پر رہبر کمیٹی اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53567
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے عراق جانے کےخواہشمند پاکستانیوں کے لیے ہدایات جاری کردیں ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی عراق جانے سے خصوصی احتیاط برتیں۔
پاکستان بحریہ کا آپریشنل کمانڈز سیمینار 2019 اور تیسرے پاکستان نیوی صنعتی سیمینار کراچی میں منعقد ہوئے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی ان سیمنارز میں شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن احتجاج کا پلان بنانے والوں کے نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔ نواز شریف حکومت نہیں عدالتی فیصلے سے لندن گئے، قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ "اللہ کا شکر۔۔۔مگر معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں۔ اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیا۔۔۔معاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں۔ اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیکس میں کہیں نہیں کہا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی، اخبارات اور کچھ سیاستدانوں نے رپورٹ کو غلط انداز میں بیان کیا ہے، موجودہ حکومت
میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے فیصل چوک پر سنگل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے سے آنے والے دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے خاتون جاں بحق
خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات پروزیراعلیٰ محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے 3 صوبائی وزراءکو کابینہ سے نکال دیاگیا اورگورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیرکو آسان نہ لے اور دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا کشمیر پر قبضے کا بیان غیر مناسب ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں