Thursday, 14 December, 2017
پیر حمید الدین سیالوی کا ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان

پیر حمید الدین سیالوی کا ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان

سرگودھا ۔ درگاہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا کہ کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ حتمی ہےاور وہ رانا ثناء ﷲ کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انھوں نے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر آف سیال شریف پیرخواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ حتمی ہے۔ وہ رانا ثناء ﷲ کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی رابطہ ہوا اور انہوں نے دو روز کی مہلت مانگی تھی، ہم نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کے معاملے پر حکومت کو بہت وقت دیا ہے۔

سجادہ نشین درگاہ سیال شریف نے کہا کہ انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں کہ ہم نے کوئی ڈیل کر لی ہے لیکن اب ہمارا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے 10 دسمبر کو فیصل آباد میں ختم نبوت کنونشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد کے جلسے میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔
اور کئی سینیٹرز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی استعفے دیں گے۔ 

دوسری جانب خواجہ حمید الدین سیالوی کے بھتیجے اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے لیکن اپنا استعفیٰ خواجہ حمید الدین سیالوی کو جمع کرا دیا ہے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے چیئرنگ کراس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور ان کے ساتھیوں کا دھرنا ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے زؑیم قادری کو پیر آف سیال شریف کے پاس مصالحت کرانے کیلئے بھیجا تھا جنہوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ رانا ثناء اللہ ان کے پاس آ کر اپنے عقیدے اور متنازعہ بیان کی وضاحت کریں۔

بعد ازاں حکومت پنجاب نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے ساتھ مذاکرات میں بھی وعدہ کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ جلف علماء کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں گے۔ میاں شہباز شریف نے بھی پیر سیال شریف کو فون کرکے جلد خود حاضر ہونے کا وعدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور متعدد اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے خواجہ حمیدالدین سیالوی کے پاس جمع کرا دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31981
کوڈ
 
   
مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں