Thursday, 14 December, 2017
عمران خان کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع

عمران خان کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ بھجوانے کی استدعا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد اور پولیس سٹیشن سے زبردستی کارکنوں کے چھڑانے پرعمران خان کیخلاف درج مقدمات کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کیے جانے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ کیا حقوق کے لیے احتجاج کرنا دہشتگردی ہے؟، اپنی سیاسی جماعت کے ہمراہ مطالبات کیلیے احتجاج کیا، دہشتگردی کی دفعات ختم کر کے مقدمہ سیشن کورٹ بھجوایا جائے۔ پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو پولیس افسروں کو مارنے، سرکاری عمارتوں پر حملے کے لیے اکسایا، انکے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دس دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ باقرنجفی رپورٹ کے بعد آدھی پنجاب پولیس کو دہشتگردی مقدمات میں اندر ہو جانا چاہیئے، وزیراعلیٰ، وزیرقانون اور چیف سیکرٹری پر اس قانون کا اطلاق ہوتا ہے، فیض آباد دھرنےمیں حکومت نے معاہدہ کر کے دہشتگردی کے مقدمات ختم کیے، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ مقدمات ختم نہیں ہوئے، ملزمان نے ضمانت کروائی، تین چار سو افراد کے پاس تو مچلکے ہی نہیں، قائدین جا چکے ہیں اور کارکنان جیل میں پڑے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع دیتے ہوئے مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست پر پولیس سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9802
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فاٹا اصلاحات کے لیے جماعت اسلامی کا خیبرپختون خوا سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت کے کاروباری ہب بلیو ایریا پہنچ گیا ہے، مارچ کے شرکاء ڈی چوک پہنچ کر دھرنا دیں گے۔
حکومت پنجاب نے 30 نومبر کو شوگر ملز کو چلانے کی یقین دہانی کروائی 'ہمیشہ کی طرح وعدوں پر پورا نہ اتر سکی' مطالبات کی منظوری تک سڑکیں بند رکھیں گے، کسان اتحاد
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے وھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 20 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرو منتقل کیا گیا ہے۔
رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کےلیے اپنے حصے اور وسائل سے ز یادہ کردارادا کرچکا ہے افغان مہاجرین کی باوقاراوروقت پرواپسی جلدہونی چاہیئے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناضروری ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کردیئے

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں