Sunday, 18 February, 2018
آصف زرداری کا طاہر القادری سے رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

آصف زرداری کا طاہر القادری سے رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

لاہور ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، شہدا کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے، آصف زرداری آج لاہور میں طاہرالقادری سے ملاقات بھی کریں گے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک ہوا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماﺅں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر دونوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں آج ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور ڈاکٹر قیوم سومروبھی سابق صدر کے ساتھ ہونگے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق آصف زرداری اور طاہر القادری میں گزشتہ شب رابطہ ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت پہلے ہی ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ ترجمان عوامی تحرک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی احتجاج میں ہر طرح کا ساتھ دینے کا یقین دلا دیا ہے۔ طاہر القادری آج کور کمیٹی اور وکلا کی ٹیم کے ساتھ مشاورت میں لائحہ عمل طے کریں گے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31449
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پولیس حکام کو کیس سے متعلق حتمی چالان پیش کرنےکا حکم دیا ہے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انڈونیشیا کے صدرجو کو ویدود ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ مفادات سے متعلق امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے معزز صدر کے لئے استقبالیہ بھی دیا گیا۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پرایک ہفتے کے دوران تیسری بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ہے۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور ایک پاکستانی شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں تحقیقات کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور عامر خان کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کے لئے خط ارسال کردیا ہے

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ نجرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر
سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق ریمارکس گفتگو کی روانی کے دوران ان کی زبان سے سہواً ادا ہوئے۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے ثابت کردیا کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ مخالفین نے جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کے سواء کچھ نہیں کیا، الیکشن کے بعد آپ لوگوں کو کچھ بڑے فیصلے کرنے ہیں،
انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 780 کے تحت بدفعلی پر سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں