Thursday, 14 December, 2017
اٹک، کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا

اٹک، کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا

اٹک ۔ کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا، تاہم بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ٹرین میں 3 سو سے زائد مسافر سوار ہیں، جو سب محفوظ رہے۔ واقعہ اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ انجن پٹری سے اترنے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، تاہم ٹرین کو بروقت روک لیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق واقعہ اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں 3 سو سے زائد مسافر سوار ہیں، جو سب محفوظ رہے۔ انجن پٹری سے اترنے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ متاثرہ ٹرین کے انجن کو پٹری پر واپس لانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45821
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضاء سے سطح آب پر مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ کامیاب تجربہ جنگی
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے بہاولنگر میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس میں پاک فوج کےاعلیٰ افسران اور جوان سوار تھے ۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ تکنیکی خرابی تھا یا خراب موسم۔ہیلی کاپٹر کو حفاظتی تحویل میں لے کر تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کو مری پٹرولیم کمپنی کا مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشفاق ندیم اپنے نئے عہدے کا چارج 26 جنوری کو سنبھالیں گے۔ ان کی تعینانی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔
سابق مشیر پٹرولیم اور 462 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین نے سیاست کو خیر آباد کہتے ہوئے رہا ہونے کے بعد ڈاکٹری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں