Sunday, 21 April, 2019
’’پنجاب حکومت کا وزرا کیلئے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ‘‘

’’پنجاب حکومت کا وزرا کیلئے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ‘‘

لاہور ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وزرا کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے مسترد کر دیا ہے اور پنجاب اسمبلی میں اس کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں مناظر حسین رانجھا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ریاست مدینہ کے سنہری اصول کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے وزرا کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سرکاری خزانے سے سترہ کروڑ سنتالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔

میاں مناظر حسین رانجھا نے اپنی قرارداد میں کہا کہ ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری جانب اپنے وزرا کے لیے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو کفایت شعاری اختیار کرنے کا مشورہ اور اپنے لیے شاہ خرچیاں کی جا رہی ہیں۔ حکومت کے اس دوغلے پن پر عوام میں سخت تشویش اور غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنوں کو نوازنے کی بجائے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50832
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
حکومت نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔
آسیہ بی بی سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر رواں مالی سال کا دوسرا منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن کے شور شرابے میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر دوسرے منی
سپریم کورٹ نے سکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے نجی سکولز کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار سے زائد فیس میں 20 فیصد کمی ہوگی، اطلاق ملک بھر کے پرائیویٹ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں