Sunday, 21 April, 2019
پاک فوج کے 40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 40 افسران کی بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جب کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پاکر میجر جنرل بننے والوں میں ظفراقبال مروت، شاکراللہ خٹک، محمد اویس دستگیر، عامر نوید، محمد اعجاز مرزا، تبسم حبیب، محمد شجاع انور، دلاور خان، سرفراز احمد،آصف محمود گورایہ،کمال اظفر اور محمد علی خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاشف آزاد، ماجد جہانگیر، اظہر وقاص، عاکف اقبال، عمر احمد بخاری، محمد احسن خٹک، عنایت حسین، عادل یامین، محمد حسن خٹک، محمد عامر نجم، محمد عقیل اور کامران احمد ستی، سید امداد حسین شاہ، کاشف ظفر، خرم انور قادری اور احمد شریف چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد علیم، احسن الطاف، سید نصرت رضا،کرامت حسین شاہ بخاری، فرخ سعید، قدرت اللہ ملک، عامر اکرم، شاہد حمید چوہدری، محمد قاسم بٹ، فرحان طیب اور محمد افشین اقبال شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  97120
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 17 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے حیات آباد کے ایک مکان میں دہشت گردوں
نیب کی ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچی تو اس موقع پر پولیس اہلکار بھی نیب ٹیم کے ہمراہ تھے۔ نیب کے چھاپے کے وقت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی گھر میں موجود تھے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے پہلا بیان جاری ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین
سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔ میڈیا کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ذیشان کا دہشت گردوں سے رابطہ تھا، کئی ماہ سے دہشت گرد ذیشان کے گھر آتے رہتے تھے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں