Sunday, 16 June, 2019
خان صاحب حکومت چابی اور ملک جادو سے نہیں چلتا، بلاول

خان صاحب حکومت چابی اور ملک جادو سے نہیں چلتا، بلاول

گڑھی خدا بخش ۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، اگر اس کی کوشش بھی کی گئی تو لات مار کر حکومت گرادیں گے‘۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا آج چالیسواں سال ہے، آج کے دن آئین پاکستان کے خالق کا قتل ہوا، آج کے دن پاکستان کے محروم طبقات کی امیدوں کا قتل ہوا‘

انہوں نے سوال کیا کہ ’بھٹو کا خون آج بھی انصاف کاطلب گار ہے، کروڑوں لوگوں کے محافظ کو کیوں قتل کیا گیا؟‘۔

بلاول زرداری نے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو کی مہربانی سے آج ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتے ہیں، کیا وہ غدار تھا جس نے آئین توڑا یا وہ غدار تھا جس نے آئین دیا‘۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’وزیر اعظم میرے گھوٹکی میں آکر کہتا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم ہونا چاہیے، اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کرو میں ایک لات مار کر تمہاری حکومت گرادوں گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کہتا ہے کہ اسے سندھ کی ضرورت نہیں حقیقت میں اسے سندھ نہیں سندھ کے وسائل کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ’وزیر اعظم سندھ کے 120 ارب روپے پر سانپ بن کر بیٹھا ہے یہ عوام کے پیسے ہیں جس پر اس نے ڈاکہ ڈالا ہے، ان پیسوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکتا تھا، اسکول تعمیر ہوسکتے تھے ، ہسپتال بن سکتے تھے‘۔

چیئر میں پیپلز پارٹی نے ملک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ’وفاقی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکلیں گی، یہ وزیر ہے یا قاتل‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حکومت سے نہ معیشت چل سکتی ہے نہ ملک اور جب ہم انہیں ان کا اصل چہرہ دکھاتے ہیں تو ہمیں ڈرانے کے لیے نیب گردی شروع کردی جاتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بے نامی اکاؤنٹس کے نام سے سارے قصے صرف باتیں اور کردار کشی ہے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے‘۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ’یہ کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی سے ہم ڈر جائیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور بینظیر بھٹو کا بیٹا ڈرنے والا نہیں، میری زندگی عوام کی امانت ہے، ساتھ جدوجہد کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہتا کہ احتساب نہ کرو، لیکن میں کہتا ہوں کہ احتساب کے نام پر انتقام نہ کرو‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالت سے انصاف کی امید رکھی اور پرامید ہوں کہ یہی عدالتیں ہمیں انصاف دیں گی‘۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’خان صاحب حکومت چابی اور ملک جادو سے نہیں چلتا‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49901
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک چین فضائی مشقوں کا معائنہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں