Sunday, 21 April, 2019
آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے زلمی خلیل زاد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی مصالحت کے لیے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل وزارت خارجہ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96417
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان صدر کے خصوصی نمائندے 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، زلفی بخاری کی جانب سے ان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دئیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زلفی بخاری وزیر کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور میگا پراجیکٹس میں بدعنوانی کا سامنا ہے، کرپشن کے خاتمے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، کرپشن کے معاملات اب ایف آئی اے تک محدود نہیں یہ جےآئی ٹی دیکھ رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں