Sunday, 21 April, 2019
تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں، فضل الرحمان

تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں، فضل الرحمان

پنوعاقل ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو مزید ٹائم دینا اس کو تسلیم کرنے کے برابر ہے، ہم تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں۔  

پنوعاقل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ میں تاریخی تباہی ہوئی موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا قرضہ ليا، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہیں،  تجارتی خسارہ بڑہ رہا ہے، 10 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے، لوگوں کے مکانات گرائے گئے، 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گالی اور گولی کا اتحاد ہوگیا ہے، اس حکومت کا ہونا ہی ناجائز ہے، حکومت کو مزید ٹائم دینا اس کو تسلیم کرنے کے برابر ہے، پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں اس کے بعد اسلام آباد جائیں گے، ہم فکس میچ تسلیم نہیں کرتے اور  تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں، حکومت مخالف ہلچل ميں آصف زرداری کئی گنا زیادہ ہم سے پیچھے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ  نیب ایک انتقامی ادارہ ہے،  حمزہ شریف کے گھر پر چھاپے سے انارکی پھیلے گی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن مشتعل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9056
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔
پاکپتن دربار اراضی کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے نواز شریف کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پاکپتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی تو معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے زمین منتقل

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں