Thursday, 28 January, 2021
بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو جلد خوشخبری سنائیں گے، معید یوسف

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو جلد خوشخبری سنائیں گے، معید یوسف

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مسافروں کے لیے جلد نئی پالیسی لا رہےہیں، نئی پالیسی میں بیرون ملک مسافروں کی فوری واپسی کی خوشخبری سنائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کر رہے ہیں، بیرون ممالک سے آنے والوں کو دو ہفتے کے لیے قرنطینہ کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کرنے کا یہ فیصلہ 2 جون کو این سی سی کے اجلاس میں کیا گیا تھا، پاکستان میں کورونا کی مقامی ٹرانسمیشن 94 فیصد، بیرون ملک مقیم مسافروں سے 6 فیصد ہے، باربارکہاہے کہ ہمیں اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کامشکورہونا چاہیے۔

یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن نے صبر اور تحمل سے صورتحال سے نمٹا ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے اپنی باری کا انتظار صبر اور تحمل سے کیا، اوورسیز مسافروں کے لئے جلد ہی ایک نئی پالیسی لا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی بیرون ملک ‏مسافروں کی فوری واپسی کی خوشخبری سنائے گی، بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والوں میں مزدور طبقہ کی بڑی تعداد ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان واپس آنا ان کا حق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45962
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھمکیوں کے بعد سکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر بننے والی جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحے کی رپورٹ پبلک کردی ہے
وائس چانسلرنے مزید کہا کہ اگرگومل یونیورسٹی کے طلباء کو کسی قسم کی تنظیموں کی اجازت نہیں دیتا تو ملازمین کو بھی اس کی اجازت نہیں دونگا۔ اگر کوئی بھی افسر، استاد، ملازم یا طالبعلم اس قسم کی تنظیموں یا گروپ بندی میں شامل پایا گیا تو گومل یونیورسٹی
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید بڑی کرتی ہے لیکن کوئی بہتر تجاویز نہیں دیتی۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا شور مچانے والوں کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر کیپٹن صبیح اور نوید نامی جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 سپاہی شدید زخمی ہوئے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گی
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو معاملے پر جے آئی ٹی اجلاس طلب کرنے اور آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی
وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے
کوہاٹ سے پہلے وہ قبائلی علاقے میں قیام پذیر تھے ان کا خاندان زراعت اور مال مویشی کی تجارت سے وابستہ تھا کوہاٹ کا یہ مقام جس کو جرم کہا جاتا ہے اس وقت چند گاؤں پر مشتمل تھا اور آج آبادی کے لحاظ سے بڑھ کر وہ ایک بڑا علاقہ بن چکا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں