Tuesday, 11 August, 2020
عزیر بلوچ رپورٹ: پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کے الزامات مسترد کردیئے

عزیر بلوچ رپورٹ: پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کے الزامات مسترد کردیئے

کراچی ۔ پیپلز پارٹی نے حکومتی وزراء کی جانب سے عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹیز کو مسترد کیے جانے پر کہا ہے کہ وفاقی وزرا چینی اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کے لیے الزام تراشی کررہے ہیں۔ یہ بات مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے منگل کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ علی زیدی نے پریس کانفرنس میں جو باتیں دہرائیں وہ سوشل میڈیا پر کئی برس سے چل رہی تھیں جب کہ کچھ ٹی وی اینکرز اس پر پیپلز پارٹی کے بغض میں پروگرام کیے، سندھ حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ کل پورا کیا، آفیشل ڈاکیومنٹ ہم نے دستخط کے ساتھ پیش  کردیے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں سات سرکاری افسران ممبر ہوتے ہیں، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی بھی ان افسران نے دستخط کرکے محکمہ داخلہ میں جمع کرائیں، علی زیدی نے قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولا، میں نے انہیں پچھلے ہفتے چیلنج کیا تھا لیکن وہ الزامات ثابت نہیں کرسکے، رپورٹ ثابت کرتی ہیں کہ سندھ حکومت کا موقف درست تھا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ علی زیدی کو رپورٹ کون دے رہا ہے؟ یہ جے آئی ٹی کیا اپنے لیپ ٹاپ پر بناتے ہیں ؟ دراصل علی زیدی کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔

اس موقع پر عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے، وفاقی وزیر کہہ رہے تھے کہ عزیر بلوچ پاگل تھا، وفاقی وزیر کو تاریخ کا پتا نہیں، بابا لاڈلہ اور ارشد پپو سمیت کئی جرائم پیشہ افراد نے لیاری میں گینگ بنائے، یوں تو مولانا طارق جمیل اور شاہد آفریدی کی تصاویر بھی عزیر بلوچ کے ساتھ ہیں تو پھر انہیں بھی گرفتارکریں ۔
 
انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی کا کیس تو عمران خان پر بھی تھا تو وہ بھی دہشت گرد ہیں؟ میں نے علی زیدی سے سوالات کیے ایک کا بھی جواب نہیں ملا، جس جے آئی ٹی کا وہ ذکر کرتے ہیں اس میں شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا کا بھی نام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58983
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات میں اے پی سی بلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں