Wednesday, 18 September, 2019
سوات کی ایک اور طالبہ انٹرنیشنل پیس پرائز کیلئے نامزد

سوات کی ایک اور طالبہ انٹرنیشنل پیس پرائز کیلئے نامزد

سوات ۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ایک اورطالبہ 14 سالہ ہیرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ ہیرا اکبر اپنے علاقے میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم ہیں اور ان کی بنیادی توجہ بچیوں کی گھریلو ملازمت، کم عمری کی شادیوں اور اسکولوں میں ہونے والے تشدد پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ایک اورطالبہ 14 سالہ ہیرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے بعد ہیرا اکبر دوسری پاکستانی طالبہ ہیں، جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ہیرا اکبر اپنےعلاقے میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم ہیں اور ان کی بنیادی توجہ بچیوں کی گھریلو ملازمت، کم عمری کی شادیوں اور اسکولوں میں ہونے والے تشدد پر مرکوز ہے اور اسی بنیاد پر انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ہیرا اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ ایک تنظیم میں کام کرتی تھیں، ان کا کہنا تھا، 'میں بچپن سے اپنے والد کو دیکھتی آرہی ہوں اور میں نے ان سے ہی یہ سب سیکھا ہے'۔

ہیرا کے والد محمد اکبر نے بتایا کہ جب  انہیں ہیرا کی نامزدگی کی پہلی ای میل ملی تو انہیں بہت خوشی ہوئی کیونکہ اس ایوارڈ کے لیے 200 سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا تھا لیکن نامزدگی صرف چند بچوں کو ملی، جن میں ہیرا بھی شامل ہے۔ ہیرا کی نامزدگی صرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے'۔

کڈز رائٹس فاﺅنڈیشن، ہالینڈ ہر سال دنیا بھر کے 55 ممالک سے 151 افراد کو بچوں کے حقوق کے لیے خدمات سرانجام دینے پر نامزد کرتی ہے اور ان میں سے 6 بچوں کو پھر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 8 بچوں کی نامزدگیاں گئیں تھیں، جن میں حارث، ماجدہ، حدیقہ، اعتزاز احسن، ہیرا ، عائزہ، سید اور محمد فہیم شامل تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49603
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ‘سیکریٹری داخلہ، گستاخانہ مواد اور غیر اخلاقی مواد کی تشہیر میں مصروف این جی اوز کی نشاندہی کریں جنہیں پاکستان کے اندر اور باہر سے فنڈنگ حاصل ہو رہی ہے۔
ملک کی ایک اہم سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان جو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم حصہ ہے اور اتحاد امت کے لیے مصروف عمل ہے کے مرکزی راہنما ء سید ناصر شیرازی کا صوبہ پنجاب کے صدر مقام سے اغواء انتہائی قابل مذمت ہے
خبر رساں ادارے آن لائن نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ٹارگٹ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وہ جج صاحبان ہوں گے جنہوں نے پچھلے چند ماہ میں ن لیگی قیادت یا حکومت کے خلاف فیصلے دئیے ہیں ۔پہلے مرحلے میں ان کی ذات کو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کے سوشل میڈیا حامیوں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں