Wednesday, 14 November, 2018
عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار

عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔ عدالت نے عطاالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اور مراعات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےقرار دیا کہ عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی چیئرمین و ڈائریکٹر تقرری اور ان کے دور میں کئے گئے فیصلے غیر قانونی ہیں، عطاءالحق قاسمی کا رویہ اور کردار ناقابل برداشت تھا، آئندہ انہیں ایسے کسی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عطاء الحق قاسمی کی تنخواہ، مراعات اور شاہانہ اخراجات کی مد میں 19 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، یہ رقم اس وقت کے وفاقی وزرا پرویز رشید، اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے وصول کئے جائیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ابھی تک ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی ہے تو حکومت اس پر مستقل بنیادوں پر تقرری کرے۔

پرویز رشید کا بیان:
عطاء الحق قاسمی کیس کے فیصلہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی تقرری کی تجویز مختلف مراحل سے گزرتی ہے، درجنوں لوگ تقرری میں اپنی رائے فائل پر دیتے ہیں، ہر کسی نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کو درست قرار دیا تھا ۔ عطاء الحق قاسمی سے پہلے اور بعد تقرری کے لئے یہی طریقہ کار اپنایا گیا، عدالتی فیصلے سے اختلاف ہو سکتا ہے، اس حوالے سے فیصلے کو تفصیلی طور پر پڑھوں گا اور وکلا سے مشاورت کروں گا، اس کے بعد جو قانونی راستہ ہوگا اسے اختیار کروں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassiro.cm پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  97611
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحب زادے سعد صدیق باجوہ کی تقریبِ ولیمہ
عوامی نیشنل پارٹی نے سینئر رہنماؤں بشریٰ گوہر اور افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔ اے این پی کے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی کے صدر اسفندریار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پھیلانے
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی ٹی وی سے گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں