Sunday, 21 April, 2019
مدینے کی ریاست کا مطلب حج مفت کرانا نہیں، نورالحق قادری

مدینے کی ریاست کا مطلب حج مفت کرانا نہیں، نورالحق قادری

پشاور ۔ وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ خواہش تھی حج پر سبسڈی دی جائے، فیصلہ کابینہ نے کیا، اب یہی سب کا فیصلہ ہے، جس کے پاس پیسے ہوں گے وہ چلا جائے گا۔ پشاور کی شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کروائیں، مدینہ کی ریاست کا مطلب لوگوں کو خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بننا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے مگر وزیراعظم اور کابینہ نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا، کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ حج صاحب استطاعت لوگوں کا حق ہے اس لیے سبسڈی صحت، تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں پر لگانی چاہئے۔

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ حج کی سبسڈی سے غریب اور امرا طبقہ دونوں مسفید ہو رہے تھے، ہر سال حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے اور صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں، جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی قبائلی اضلاع میں کابینہ کے اجلاس کرے گی۔ وفاقی وزیر نے حکومت سے ناراضی کی بھی تر دید کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11986
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کےخلاف نظر ثانی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ جھوٹی شہادت پر کہتے ہیں کسی کو پھانسی لگا دیں، مقدمے کی حساسیت کا خیال کیا، ورنہ جھوٹی گواہی دینے
سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان الحمرا آرٹ کونسل میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں سجائی گئی تصویروں کی نمائش میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ ہائیکورٹ میں درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی تھی

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں