Sunday, 21 April, 2019
تحریک آزادی کشمیر حکمرانوں کی مرہون منت نہیں اسے عوام کے ایمانی جذبوں نے زندہ رکھا ہے، ثاقب اکبر

تحریک آزادی کشمیر حکمرانوں کی مرہون منت نہیں اسے عوام کے ایمانی جذبوں نے زندہ رکھا ہے، ثاقب اکبر

بھارت کشمیر لے کر ہمیں پانی میں ڈبونا یا خشک سالی سے دوچار کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر سمیعہ راحیل

البصیرہ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار میں شمیم شال ، شاہین کوثر ڈار ، زبیدہ خاتون اور دیگر کا خطاب

اسلام آباد ۔ تحریک آزادی کشمیر حکمرانوں کی مرہون منت نہیں اسے عوام کے ایمانی جذبوں نے زندہ رکھا ہے ۔ یہ بات البصیرہ کے صدر نشین ثاقب اکبر نے البصیرہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ یہ سیمینار خاص طور پر کشمیری خواتین اور بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا ۔ثاقب اکبر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے بہت کم حکمرانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جنرل مشرف سمیت بعض نے تحریک حریت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ماضی میں پارلیمان کی کشمیر کمیٹی بھی قابل ذکر کرادار نہیں ادا کرسکی ۔ موجودہ حکومت نے پانچ فروری کو لندن میں یکجہتی کشمیر ریلی کے انعقاد کا مثبت فیصلہ کیا ہے ۔ 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ قاضی حسین احمد کہا کرتے تھے کہ بھارت کشمیر لے کر ہمیں پانی میں ڈبونا یا خشک سالی سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہ ہماری حکومتوں نے کبھی بھی کشمیر پر کوئی مضبوط موقف نہیں اپنایا ہے جبکہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ہندوستان کشمیر کے حوالے سے مستحکم سفارت کاری کا حامل ہے۔ سمیعہ راحیل قاضی نے کہاکہ کسی بھی گھر کی قیمتی ترین چیز عورت کی ناموس ہے کشمیری خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایسی خواتین موجود ہیں جن کے شوہر لاپتہ ہیں ، یہ خواتین اپنے ازدواجی تعلق کے حوالے سے لاعلم ہیں ۔ 

سیمینار کی صدارت آل پارٹیز حریت کانفرنس کی راہنما شمیم شال نے کی انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریکیں کافی طویل ہوتی ہیں جس کے لیے آپ کو اپنا سب کچھ قربان کرنا پڑتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پونن اور پونچھ پورہ میں سینکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ، اس کے بعد یہی واقعہ متعدد علاقوں میں ہوا جس پر ہم نے دیکھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی اس حوالے سے کوئی آواز بلند نہ ہوئی۔ سید علی گیلانی کے حکم پر ہم لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑا تاکہ اس مسئلہ کو دنیا تک پہنچائیں ۔قاضی حسین احمد مرحوم نے ایک ایمرجنسی کے طور پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا بعد میں حکومت نے اسے سرکاری سطح پر منایا ۔انھوں نے کہا آج ہمارے بچے جب شہید ہوتے ہیں تو آپ دیکھیں کہ پرچم کس کا بلند ہوتا ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر شاہین کوثرڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کا یہ فرمان کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے سے مراد یہی ہے کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے ۔ کشمیر کی آزادی لائن آف کنٹرول کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔کشمیری جوانیاں ، عزتیں لٹا چکے ہیں ، پاکستان کی جانب سے ہمیں سفارتکاری درکار ہے۔

اسلامی یونیورسٹی کی سابق عہدیدار زبیدہ خاتون نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ایسے ایسے درندگی کے مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں جن کے بارے میں کوئی انسان تصور بھی نہیں کر سکتا ہے ۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کی راہنما شہلا نیازی نے کہا کہ سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق ، یاسین ملک اور کشمیر کے تمام قائدین امت مسلمہ کا افتخار ہیں ، وہاں کی شہداء کی مائیں بھی لائق تحسین ہیں جو اپنے بیٹے جوان کرکے کشمیر پر قربان کر دیتی ہیں۔ تحریک انصاف کشمیر کی راہنما خولہ خان نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ہزار خواتین کی عصمتیں پامال ہو چکی ہیں ، ہزاروں جوان شہید ہو چکے ہیں ، اٹھارہ ماہ سے لے کر اسی سالہ خواتین تک بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومتوں کا فرض تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھتیں،عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی کشمیر کے مسئلے پر مستحکم آواز اٹھائی ہے ۔ 

اس تقریب میں ان شرکاء کے علاوہ سیدہ رشیدہ بخاری ، راضیہ نوید، فوزیہ رانا ،تحریک جوانان پاکستان کی راہنما آصفہ ہاشمی ، نزہت بھٹی، ایڈووکیٹ طلعت رضوان ، نصرت امین، الماس گردیزی، امن ہاشمی، شازیہ خان، قندیل زہراء کاظمی ، طاہرہ زیدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔سیمینار کی نظامت کے فرائض البصیرہ شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر ہما مرتضی نے انجام دیے اور تقریب کے اختتام پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28123
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں۔ رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں