Saturday, 08 August, 2020
کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا

کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک زاہد حفیظ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی جاسوس یادیو کو دوبارہ قونصلر تک رسائی کی پیشکش کی ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا، بھارتی حکومت نے اپنا وکیل پیش کرنے کی درخواست کی ہے جس کو رد کردیا ہے، صرف پاکستانی ہائی کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء پیش ہوسکیں گے، کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔
 
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف نے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا، پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بھارتی ہائی کمیشن اور کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی دنیا کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے، پاکستان مسلسل ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں کے بارے میں دنیا کو مطلع کر رہا ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85018
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
. بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے حکومت نے جاری کئے گئے آرڈیننس کے تحت خود اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ سے دوبارہ غور کرنے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشخبری دی ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگلے
وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کی جانب سے جاری جے آئی ٹیز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ 184 کے تحت اس معاملے پر سوموٹو ایکشن لیں

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں