Saturday, 08 August, 2020
حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ۔ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا حالات ٹھیک ہوگئے تو ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی، اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے فیصلے پر نظرثانی کریں گے، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ایس او پیز کی مختلف تجاویز آ رہی ہیں، صوبوں سے درخواست ہے ایس او پیز سے متعلق تجاویز بھجوائیں، ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا تعلیمی ادارے اپنے انتظامی دفاتر کھول سکتے ہیں، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھنا ہوگا، کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا، جامعات پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے باعث سکول، کالج اور جامعات کی بندش کے مسئلہ پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔

تمام صوبوں نے اپنی آراء اجلاس میں پیش کیں۔ احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کافیصلہ کیا گیا اور پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

یکم ستمبر سے پہلے اس حوالے سے دو اجلاس منعقد کئے جائیں گے، جن میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔ صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

میڈیا کے مطابق اجلاس میں 15 جولائی سے نئے داخلوں اور تعمیر ومرمت کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے جامعات سے ایس او پیز 20 جولائی تک طلب کر لئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں آن لائن تعلیم کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ جن علاقوں میں انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں، ان علاقوں میں خصوصی طور پر ہاسٹل کھولنے کی اجازت دی جائے اور جامعات کے 30 فیصد ہاسٹلز کو آپریشنل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے چھوٹے سکولوں کو ریلیف فنڈز اور بلا سود قرض فراہم کرنے کی تجاویز دیں جو وفاق نے معاشی حالات کے پیش نظر مسترد کر دیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم کو چھوٹے سکولوں کو بلا سود قرضہ فراہم کرنے کی تجویز پر عملدرآمد کیلئے سفارش کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے اداروں میں ماسک، 6 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا جائے جبکہ امتحانات کھلی فضا میں لئے جائیں۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ 20 جولائی کے بعد انتظامیہ اور اساتذہ کو اداروں میں بلانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ایس او پیز کے حوالے سے تیاری کی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76624
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی بنیاد رکھی گئی بالکل اسی
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان ہاؤسنگ اور تعمیرات کی قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں