Saturday, 08 August, 2020
سیاسی جماعتیں ریاست کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان

سیاسی جماعتیں ریاست کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان
فائل فوٹو

کراچی ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی ادارے ایک پیج پر نہیں، سیاسی جماعتیں اس وقت ریاست کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بے برکتی ہے۔ ملک مسائل میں الجھتا جا رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ سمیت کئی مشکلات ہیں۔ پورا حکومتی نظام اور ادارے ایک پیج پر نظر نہیں آ رہے۔ موجودہ حکومت سے پوری قوم پریشان ہے۔ یہ وزیراعظم نہیں بلکہ قوم پر بوجھ ہیں۔ ایک انڈے کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، پورا ٹوکرا ہی خراب ہے۔

حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کے سوال پر مولانا کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست کی بقا کا دارومدار معاشی خوشحالی ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ زیرو سے نیچے چلا گیا ہے۔ یہ قوم کو بد دعا دینے کے برابر ہے۔ آئین پاکستان ہی صوبوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہے۔ ووٹ قوم کی امانت ہے، اس کو واپس دیا جائے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی حیثیت برابر کے شہری جیسی ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو فیصلہ کرنا چاہیے، یہ معاملہ اسے بھیج دیا جائے۔

حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، تبدیلی نہیں قوم کی تباہی ہوئی ہے۔ معاشی صورتحال پر ہم فکرمند ہیں۔ ہم سب لوگ ریاست کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بیرون ملک سے بھی کوئی مدد دینے کو تیار نہیں، مزید اس ملک کوک تنا تباہ کرنا ہے؟ 2018 کے الیکشن کو پہلے روز ہی مسترد کر دیا تھا۔ یہ قومی موقف اختیار کر چکا ہے کہ الیکشن فراڈ اور یہ جعلی حکمران ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61292
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حکومت نے شوگر مافیا کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات میں اے پی سی بلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر (این سی او سی)اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی کے حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں