Wednesday, 21 August, 2019
’’بھارت کے ساتھ تجارت، بس سروس بند کرنے کا فیصلہ‘‘

’’بھارت کے ساتھ تجارت، بس سروس بند کرنے کا فیصلہ‘‘

اسلام آباد ۔ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت تجارت نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ میڈیا کے مطابق کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے  کے ردعمل میں بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہےتاہم اس پابندی سے افغانستان کے ساتھ ہونے والی تجارت متاثر نہیں ہوگی۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں رکھ دیا، کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

بعدازاں وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق بھارت سے دوطرفہ تجارت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے دوطرفہ تجارت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے جب کہ بھارت اور اسرائیل سے اشیاء کی درآمدت پر مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  4599
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں ٹی وی چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے میڈیا کورٹس
وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی اور (ن) کے ادوار میں سابق حکمرانوں کی جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے اربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز، سیکیورٹی
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ "اللہ کا شکر۔۔۔مگر معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں۔ اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیا۔۔۔معاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں۔ اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 'عمران خان نے بار بار کہا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے مگر انہیں جانے دیا گیا جس سے پتا چلتا ہے کہ ہمارے لیے اور عمران خان کے لیے فیصلے اور طرح کے ہیں'۔

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں