![]() |
راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات، افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال، علاقائی سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کینتھ ایف میک کینزی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پہلے ون آن ون ملاقات کی، پھر وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو سٹریٹجک ماحول، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ