Monday, 06 July, 2020
’’وزیراعظم نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا‘‘

نارووال ۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سیکڑوں سکھ یاتری پہنچے۔ 

بھارت سے کوریڈور کے راستے 550 سے زائد یاتریوں کا جتھہ گوردوارہ دربار صاحب پہنچا۔ جتھے میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ، وفاقی وزیر ہرسمرت کور بادل اور ہردیپ پوری، فلم اداکار اور گرداس پور پارلیمانی حلقہ سے رکن لوک سبھا سنی دیول سمیت متعدد ممبران پارلیمان اور اراکینِ اسمبلی شامل ہیں جب کہ واہگہ بارڈر سے آنے والے سکھ یاتریوں اور میڈیا نمائندے بھی کرتارپور پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی ، امید ہے یہ شروعات ہے، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے ، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔

میڈیا کے مطابق کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب ہوئی ، وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیراعلیٰ و گورنرپنجاب،  وزیر مذہبی امور، معاونین خصوصی موجود تھے جبکہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ، نوجوت سنگھ سدھو اور بھارتی اداکار سنی دیول بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سکھ برادری کوگرونانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتاہوں، منصوبے کی تعمیر میں ایف ڈبلیو او سب سے آگے تھی، حکومت نے سڑک بنائی، پل بنایا، سب کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ ہی نہیں تھا لوگ اتنے محنتی ہیں،اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لئے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے شعر و شاعری دل سےکی، دل میں اللہ بستا ہے، جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ کو خوش کرتے ہیں، نبیﷺرحمت اللہ العالمین ہیں، حضورﷺصرف2پیغام لائے،ایک انسانیت،دوسرا انصاف کا، یہ دوچیزیں انسانی اور جانوروں کے معاشرے میں فرق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے معاشرے میں نہ انصاف ہوتا ہے اور نہ ہی انسانیت، جانوروں کے معاشرے میں جو طاقتور ہوتا ہے، وہ بچ جاتا ہے، جانوروں میں کمزور کے لئے کوئی حقوق نہیں ہوتے، انسانیت کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں،تقسیم کی ، نفرتیں پھیلانے کی بات نہیں کی جاتی، بابا فرید گنج شکر، نظام الدین اولیا ، حضرت محی الدین چشتی انسانیت کے لئے آئے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے، مدینہ کو4کلومیٹردورسےدیکھ سکیں اور جا نہ سکیں تو کتنی تکلیف ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس لئےخوشی ہے کہ آپ کی خوشی دیکھ رہا ہوں، اللہ کے تمام پیغمبر لیڈر تھے، لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے، تقسیم نہیں کرتا، نفرت نہیں پھیلاتا، نفرت پھیلا کر لیڈر ووٹ نہیں لیتا، نیلسن منڈیلا نے انسانوں کو اکٹھا کیا، جب تک ساؤتھ افریقا رہے گا ہمیشہ وہ نیلسن منڈیلا کو دعائیں دے گا۔

انھوں نے کہا کہ حضورﷺنے انسانوں کو اکٹھا کیا، نفرت نہیں پھیلائی، انسانیت کی بات کی، صوفیوں نے بھی انسانوں کی بات کی، ایک انسان کا قتل ایسا ہے، جیسے دنیا میں سب کو قتل کردیا، سدھو نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھول دو ، وزیراعظم بنتے ہی مودی سے بات کی اور کہا بڑا مسئلہ غربت ہے، تجارت شروع ہو، بارڈر کھل جائیں تو فائدہ ہوگا، خوشحالی آسکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارامسئلہ صرف کشمیر کا تھا ،ہمسائیوں کی طرح بات چیت سے مسئلہ حل کرسکتے ہیں، بھارت ایک تقریب میں گیا تو وہاں من موہن سنگھ سے ملاقات ہوئی، من موہن سنگھ اور نریندر مودی سے کہا مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا ، کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق ختم کردیے گئے ، فوج تعینات کردی گئی، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، زمین کا مسئلہ نہیں، لوگوں کو کشمیر میں جانوروں کی طرح رکھا جارہا ہے، عالمی قرادادوں کے مطابق دیا گیا حق بھی کشمیریوں سے لے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سن رہے ہوں گے، انصاف سے امن ہوتا ہے اور ناانصافی سے پھیلتا ہے، کشمیر کے لوگوں کو انصاف دیں، برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد کردیں ، سدھو نے کہا بارڈر کھل جائیں ، سوچیں ایسا ہوا تو کتنی خوشحالی آئے گی، خوشی ہے سکھوں کے ساتھ آج کا دن منایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے یہ شروعات ہے، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، 70سال سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے نفرتیں ہیں، فرانس، جرمنی نے کتنی جنگیں لڑیں، کروڑوں لوگ مرے، لیکن اب دونوں ممالک کو دیکھیں تو اب وہاں کتنی خوشحالی ہے، بارڈر کھلے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی، انشااللہ کشمیریوں کو حقوق ملیں گے ، وہ دن دور نہیں، کشمیر کا مسئلہ شروع میں حل ہو جاتا تو آج ہر جگہ امن، ترقی و خوشحالی ہوتی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سکھ یاتریوں کے لئے شٹل سروس سے دربارصاحب پہنچے ، جہاں انھوں نے  سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مصافحہ  کیا اور  نوجوت سنگھ سدھو سے گلے ملے،  جس کے بعد کرتارپور گردوارے گئے اور گردوارے کے مختلف حصوں کامعائنہ  کیا ، اس موقع پر عمران خان نے سرپر رومال باندھ لیا۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ سال 28 نومبر کو رکھا گیا تھا، منصوبے کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح آج ہونے جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں یہاں اعلیٰ معیار کے ہوٹل، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال تیار ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82937
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز میں اضافے کی منظوری دیدی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ای او بی آئی کیلئے بڑی خوشخبری

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں