Sunday, 05 April, 2020
’’تفتان، زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے، ساجد نقوی ‘‘

’’تفتان، زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے، ساجد نقوی ‘‘

 راولپنڈی ۔  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے اورضروری سہولیات فوری مہیا کی جائیں ، پاکستان ہاﺅس میں موجوددل ، شوگرا وردیگر امراض میں مبتلا زائرین کیلئے طبّی سہولیات کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے اور ڈاکٹر ز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان ہاﺅس میں حفظان صحت کے ناقص انتظام کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں، زائرین کو باسی کھانا دینے سے گریز کیا جائے اور تازہ معیاری کھانا فراہم کیا جائے ، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گرم بستروں اور لحاف کی کمی کو دور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے لیکن مدت پوری کرنیوالے زائرین کی واپسی کیلئے بھی قابل قبول پروگرام ترتیب دیا جائے۔ تفتان بارڈر پر زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے اور دیگر انتظامات کےلئے زائرین کے مسائل و مشکلات کو عوامی بنیادی مسئلہ تسلیم کیا جائے اورزائرین کی ممکنہ اور پیش آمدہ مسائل کے بہتر اور مناسب حل کیلئے منظم پروگرام مرتب کیا جائے اور خواتین ، بچوں اور بزرگوں کے احترام اور انتظام کو مقدم سمجھا جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تفتان قرنطینہ میں ہزاروں زائرین میں سے کسی ایک میں بھی کروناوائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واضح اور منظم پروگرام کے اعلان میں تاخیر سے زائرین، لواحقین اور عوام میںشدیدبے چینی و اضطراب پایا جارہاہے۔

لازم ہے کہ جو زائرین قرنطینہ میں قیام کی مدت پوری کر چکے ہیں انہیں جلد از جلد باحفاظت گھروں کو روانہ کیا جائے اورجو زائرین بارڈر پر موجود ہیں انہیں دوران قیام ہمہ قسمی مناسب سہولیات فرہم کی جائیں،ان کی روانگی کا بہتر ، مناسب اور قابل قبول پروگرام ترتیب دیا جائے کیونکہ پروگرام واضح ہونے سے ہی زائرین ، لواحقین اور عوام کی بے چینی و اضطراب میں کمی ممکن ہوگی اور ممکنہ مسائل و مشکلات بھی پیدا نہیں ہوں گے۔

آخر میں قائدملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے تمام مریضوں کی جلد شفا یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ زائرین اس بیماری کے انسدادکیلئے احتیاطی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64764
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کرنے کا حق ادا کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا بڑھنی ہے اور یہ کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتا چل جائے گا۔ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، وائرس کیخلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں یہ کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان میں زائرین سے کورونا نہیں پھیلا، زائرین پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی آج تک حکومتی تحویل میں ہیں،البتہ زائرین کو اکٹھا رکھنے سے ان میں متاثرہ افراد
قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کےلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ افسوس حکومت کے ناقص انتظامات اورامتیاز و تعصبات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں