Saturday, 08 August, 2020
لاہور میں دبئی طرز نیا شہر بسانے کیلئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور میں دبئی طرز نیا شہر بسانے کیلئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہوں گے۔ پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی جو نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی جس کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ یہ اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔

نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا اور ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔ اس میں بلند و بالا (ہائی رائز) بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔

نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بھی بنائے جائیں گے۔ نیا شہر بسنے سے نہ صرف لاہور کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70284
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات میں اے پی سی بلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
نیشنل کمانڈ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے لگے اور ایک روز میں مزید 1226 مریض سامنے آگئے۔ کورونا کے 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا فعال کیسز کی تعداد 29857 ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی صورتحال اور نئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں