Tuesday, 16 October, 2018
انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

اسلام آباد ۔ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 7 پارٹیاں شریک ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں دھرنا دے گی اور پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ پر بھی احتجاجی دھرنا دیا جائیگا، احتجاج میں شرکت کے لیے اے این پی نے بھی کارکنوں کو اسلام اباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ احتجاج میں شامل ہونے کے لیے جماعت اسلامی اور پی پی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی کال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ ریڈزون کے داخلی راستوں کو کنٹینر رکھ کر سیل کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7485
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی
مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر کو ریکوزیشن جمع کرادی۔ نیب نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ نے سچ پر بڑا زور دیا لیکن ان کی تقریر میں سچ کا فقدان تھا، سچ یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈٹ نوازشریف حکومت کو جاتا ہے، آج اگر ملک میں بجلی ہے تو یہ نوازشریف کی
پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔ مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں اور کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں