Wednesday, 22 August, 2018
عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ۔ ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرادیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور عمران خان کا بیان حلفی جمع کرایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف نوٹس کو ختم کیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غیر ارادی طور پر ہونے والی خطا پر معافی مانگتا ہوں جب کہ آئین و قانون کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتا ہوں، پولنگ اسٹیشن پر بہت زیادہ رش تھا اور میں تنہا پولنگ اسٹیشن کے اندر گیا جہاں پولنگ اسٹاف سے مہر لگانے کی جگہ کے بارے دریافت کیا، عملے نے مجھے کہا کہ پولنگ بوتھ گر گیا ہے آپ یہی پر مہر لگائیں جس سے میڈیا نے فوٹیج بنائی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو ایک گھنٹے بعد سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عمران خان نے میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر ٹھپہ لگا کرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا تھا۔ ووٹ کی رازداری کوافشاں کرنے پر6 مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94778
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے دلائل میں کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق
کارگاں پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔ میڈیا کے مطابق گلگت بلتستان میں کارگاہ پولیس چوکی پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکارزخمی جب کہ پولیس کی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔ دوسری جانب این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا
عمران خان بنی گالا سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور ائرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ بغیر پروٹوکول نیب خیبرپختون خوا کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے۔ نیب کی جانب سے آج عمران خان

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں