Wednesday, 20 November, 2019
مسئلہ کشمیر کا التواء اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر کا التواء اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک ۔  اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی دعوے کے برعکس کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق دلانے کا وعدہ پوراکرے ۔ کشمیر کے مسئلے کا حل نا نکالا جانا اقوام متحدہ کی مسلسل اور بدترین ناکامی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کا پرامن نہتے کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی بینائی چھیننا انسانی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کر رہا ہے جس سے نابینا ہو کر نوجوان نسل ہمیشہ کیلئے معذور ہو رہی ہے ،  ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال نہ صرف جنگی جرم ہے بلکہ انسانی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر بینائی چھینے جانے کا ایسا سانحہ ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی اور اس ظلم نے معصوم کشمیریوں کی ایک نسل کو بینائی سے محروم کردیا ہے۔بھارت جعلی الیکشن سے مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھناچاہتا ہے اورجعلی سازی سے کشمیریوں کو حقوق سے محروم کر رکھا ہے ،  70 سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دھونس اور دھوکہ دہی سے بے وقوف بنا رہا ہے اور ہزاروں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کشمیریوں کے حق آزادی کو کچلنے کی سازش ہے۔  

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جعلی الیکشن کا ہتھکنڈاکشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے اور مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نا نکالا جانا اقوام متحدہ کی مسلسل اور بدترین ناکامی ہے۔  اقوام متحدہ کا نوآبادی سے دستبرداری کا ایجنڈا اس وقت تک ناکام ہے جب تک کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16115
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور ان کی جگہ سابق سفیر منیراکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے ایک بار پھر اپنی کوششوں سے گزشتہ پانچ سال سے جاری دشمنی کو دوستی میں بدل کر علاقے کو قتل و غارت سے بچا لیا۔ پولیس دیربالا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان نے گزستہ دنوں
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں ٹی وی چینلز کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے میڈیا کورٹس
جمعیت علمائے اسلام (ف) کی میزبانی میں اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں ہورہی ہے، جس میں بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفود نے شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور

مقبول ترین
سابق وزیراعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پہنچایا گیا، ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد حج ٹرمینل کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں