Sunday, 19 January, 2020
مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان
فائل فوٹو

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن احتجاج کا پلان بنانے والوں کے نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔ نواز شریف حکومت نہیں عدالتی فیصلے سے لندن گئے، قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے، برطانیہ اور پاکستان میں سب کے گھروں کا معلوم ہے۔

قومی اسمبلی سے اپنے دھواں دار خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف حکومت نہیں بلکہ عدالتی فیصلے سے لندن گئے۔ لندن میں جنہوں نے احتجاج کیا، وقت آنے پر سب کے نام بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں حملے کی کوشش کی گئی۔ ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا، یہ خطرناک روایت ہے۔ یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو بند نہیں ہوگا۔ نواز شریف یا کسی اور سیاستدان کے گھر کا تقدس پامال ہوگا تو آخری حد تک جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی روایات میں ایسی چیزیں شامل نہیں، یہ چیزیں چار سے پانچ سال میں سیاست میں متعارف کرائی گئیں۔ گھروں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح کے رویے سے تعاون نہیں بلکہ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جا رہا ہے، پھر یہ سارا سسٹم لپیٹا جا رہا ہے۔ ہم اپنے ورکرز کو کسی کے گھر کے باہر مظاہرے کی ہدایت نہیں دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48441
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 27 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن،
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ اور امام سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.
حکومت کی جانب سےوزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں