Friday, 18 January, 2019
ریاست مدینہ کے سوال پر فیاض الحسن چوہان میڈیا پر بھڑک اٹھے

ریاست مدینہ کے سوال پر فیاض الحسن چوہان میڈیا پر بھڑک اٹھے

لاہور ۔ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان ریاست مدینہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سیخ پا ہوگئے۔ انہوں نے صحافیوں کو نازیبا الفاظ سے نوازا اور الحمرا آرٹ کونسل میں منعقدہ تقریب سے رخصت ہوگئے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان الحمرا آرٹ کونسل میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں سجائی گئی تصویروں کی نمائش میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے قاضی حسین احمد کے خواب کو وزیراعظم عمران خان پورا کریں گے، جرات اور ہمت کے بغیر کوئی لیڈر نہیں بنتا،  قاضی حسین احمد اور عمران خان کا ایک ہی موقف ہے، عمران خان ان کے نقشے قدم پر ہی عمل پیرا ہوں، پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنایا جائیگا ، قاضی حسین کا نام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کی حکومت پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا دعوی کررہی ہے لیکن امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ ریاست مدینہ کا وعدہ کھوکھلا نعرہ ثابت ہوا ہے اور اس جانب عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اس سوال کے جواب میں فیاض چوہان برہم ہوگئے اور میڈیا کو نازیبا الفاظ سے نوازتے ہوئے رخصت ہوگئے۔

صحافیوں نے میڈیا کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر احتجاج کیا اور فیاض الحسن چوہان کی گاڑی روکتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ صحافیوں نے زور دیا کہ حکومتی وزرا اپنا رویہ بہتر کریں۔

واضح رہے کہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا سامنا کرنا تحریک انصاف کے وزرا کی برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بزرگ صحافی سے الجھ پڑے تھے اور تلخ کلامی کی تھی جس پر دیگر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51400
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست
سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف الزامات کی تحقیقات متعلقہ اداروں کے سپرد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم مثال قائم کرنا چاہتے ہیں کہ بڑے آدمی چھوٹوں کو روند نہیں سکتے انہیں سزا ملے گی، جو صادق اور امین ہی نہیں وہ
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ ہائیکورٹ میں درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی تھی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے نوازشریف کی جانب سے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کو اعتراض لگاکر واپس کیا جس کے بعد نواز شریف کے وکلاء نے 3 جنوری کو درخواست کو مکمل کرکے ایک بار پھر دائر کیا تاہم رجسٹرار نے گذشت

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں