Friday, 22 March, 2019
’’چینی قونصل خانے پر حملے میں را ملوث ہے، پولیس‘‘

’’چینی قونصل خانے پر حملے میں را ملوث ہے، پولیس‘‘

کراچی ۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے اور اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ پولیس چیف کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، بھارت اب بھی ہمارے خلاف متحرک ہے،اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ حملے کا مقصد سی پیک منصوبے میں دراڑ ڈالنا تھا اورقونصل خانے پر حملے کے لئے اسلحہ ٹرین سے لایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ امیرشیخ نے کہا کہ حملہ آور قونصل خانے کے عملے کویرغمال بنانا چاہتے تھے، ملزمان بلدیہ کے علاقے میں آکررہتے رہے، چارماہ کے مختلف اوقات میں آکرریکی کرتے رہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ حملے کے ماسٹرمائںڈ اسلم عرف اچھوکی موت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، حملے میں ملوث 5 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ملزموں میں بی ایل اے کے لوگ شامل ہیں جب کہ بی ایل اے کی کمان اس وقت بشیرزیب کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری بھی شہید ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79594
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، ابھی تک استعفی نہیں دیا، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
پشاور میں ٹریفک پولیس نے سکھ کمیونٹی کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ پشاور میں سکھ برادری کو ٹریفک پولیس نے سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اجازت دے دی، سکھ برادری میں بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ راؤ انوار سے سانحہ ساہیوال تک بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں