Friday, 22 March, 2019
چور ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، مریم اورنگزیب

چور ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، مریم اورنگزیب

لاہور ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں جب کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں؟ اب عوام کو جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور جعلی پی ٹی آئی اکاؤنٹس ہیں، علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک جائیداد خریدی۔

(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟ عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چندے اور پارٹی فنڈ اکٹھے ہوتے ہیں وہیں علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی، فواد چوہدری عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہی ہیں؟ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تین نسلوں اور تین دہائیوں کا جواب دیا ہے، اب علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ اور جعلی اکاؤنٹس سمیت علیمہ باجی کی چوری پر جعلی وزیراعظم کب خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37325
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی
وزیراعظم عمران خان اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود سینیٹ کے 43، قومی اسمبلی کے 187، پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 80 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔
میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز کی نقول پوسٹ کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ 524 ایسٹ، اسٹریٹ

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں