Saturday, 07 December, 2019
ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

کراچی - سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہے ، جو کر دیا ہے اس میں کامیاب ہو گئے ہیں۔فاروق ستار ایک معصوم آدمی ہیں ان کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے- کراچی میں میڈ یا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں سیاست کرنے آئے ہیں اور وقت پر سیاست کریں گے تاہم فاروق ستار کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ ایک معصوم آدمی ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارا وژن قومی سیاست کرنے کا ہے ، تنظیم مضبوط کر رہے ہیں مگر ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے البتہ 2018 کے عام انتخابات میں ضرور حصہ لیا جائے گا، لوگوں کی ہمدردیا ں الفا ظ میں بیان نہیں کر سکتا، ابھی تنظیم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی ،سندھ او ر پورے پاکستان جانا ہے ،کراچی اور سند ھ کے بعد پورے پاکستان جائیں گے اور پارٹی کا منشور لوگوں کے سامنے رکھیں گے۔ہم نے بندوق نہیں اٹھائی، بندوق چھوڑنے کی بات کر رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40556
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہاں بجلی چوری ہوگی، وہاں لوڈشیڈنگ ضرور ہو گی۔ آئی پی پی پیز کی پیداوار کم ہونے کی بات درست نہیں ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی شکایات درست ہیں، طلب میں بے پناہ اضافہ ہواہے تاہم لوڈ شیڈنگ کم ہونے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے کردار اور 3842 شہداء کی قربانیوں کو سراہا ہے۔ جن میں 3842 شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے ساتھ ساتھ فاٹا کے دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر کے پی کے کو آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں بسنے آئے ہیں دیواروں پر نہیں،ایم کیو ایم کی بہت سی وکٹیں گری ہوئی ہیں،ایم کیو ایم کے کئی رہنما رابطے میں ہیں اور جلد بتائیں گے کہ ہمارے قافلے میں کون کون شامل ہے

مقبول ترین
امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں