Monday, 21 October, 2019
’’آصف زرداری 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے‘‘

’’آصف زرداری 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے‘‘

اسلام آباد ۔ احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔نیب نے آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے کہا گیا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے لئے 8 ٹھوس بنیادیں ہیں، انہوں نے جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کرکے غیر قانونی آمدن کو جائز کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے فرنٹ مین و بے نامی داروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، انہوں نے بینک حکام کی معاونت سے جعلی اکاؤنٹس کھولے، پارک لین کی فرنٹ کمپنی پارتھینون کو بھی پیسے آتے رہے۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

آصف زرداری نے نیب حوالات میں اضافی سہولیات کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی خدمت گزار ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے اور تمام طبی سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے لیے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی احتساب بیورونے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  84649
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک بھر سے آنے والے زائرین کو درگاہ پر گولڈن گیٹ سے جانے کے لیے مختلف سیکورٹی مراحل سے گزرنا ہوگا۔مرکزی گیٹ سے داخل ہونے کے بعد زائرین کو قطارلگاکر تلاشی دینے کے بعد پھر واک تھرو گیٹ سے گزرنا ہوگا۔
گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ صدرممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے جانب سے افسوس کا اظہارکیا گیا ہے۔
عام انتخابات 2018ء کیلئے الیکشن کمیشن نے میڈیا کےلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیارکرلی گئی ہیں، ضابطہ اخلاق سے متعلق میڈیانمایندوں اورتنظیموں کااجلاس21 نومبرکوطلب کیا گیا ہے۔ مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں کسی امیدوارکی ذاتی زندگی کواچھالانہیں جائے گا۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں