Sunday, 16 June, 2019
آسیہ ملعونہ کو اعتراف کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

آسیہ ملعونہ کو اعتراف کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان
فائل فوٹو

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال 

 

اسلام آباد ۔ گستاخ شان رسالت آسیہ بی بی کے اعتراف کے بعد نیز سیشن کورٹ و ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں سپریم کورٹ آسیہ بی بی کی سزا کو قائم رکھتے ہوئے قرار واقعی سزا کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا۔ 

اس سلسلے میں طے پایا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شامل تمام جماعتیں 12اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرے گی ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پریس کلب، کراچی ، لاہور اور تمام صوبائی مراکز پر احتجاج کیا جائے گا۔ 

ان احتجاجی پروگراموں میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتیں اور ان کے قائدین شرکت کریں گے ۔مشاورتی اجلاس میں دیگر تنظیمی امور بھی زیر بحث آئے ۔ 

اجلاس کی صدارت کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی دیگر شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر صفدر گیلانی ، اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات کے انچارج سید اسد نقوی ، تنظیم اسلامی اسلام آباد کے مسؤل راجہ اصغراور کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3551
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مار کر تشدد پر اکسانے والی تقاریر کے الزام میں الطاف حسین کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعدازاں مقامی پولیس منتقل کر دیا گیا تھا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں