Monday, 18 February, 2019
شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن سراپا احتجاج

شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن سراپا احتجاج

لاہور ۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن نے عوامی اسمبلی لگا لی، پنجاب اسمبلی میں اجلاس کی اجازت نہ ملی تو مرکزی دروازے پر ہی دریاں بچھا کر احتجاجی آواز بند کر دی۔ میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لیگی اراکین نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس کی اجازت نہ ملنے پر اسمبلی کے مرکزی دروازے پر احتجاجی اسمبلی لگا دی۔

پہلے مسلم لیگ ن کے اسمبلی اراکین نے نعرہ بازی کی اور پھر مرکزی گیٹ پر دھاوا بول دیا۔ احتجاجی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ عمران خان قوم کے سامنے بے بیان ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خود کشی کو ترجیح دینے والے اسی سے رجوع کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے والے عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی کا بھی حساب دیں۔

خواجہ سعد رفیق کا احتجاجی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا وزیرِاعظم مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ عمران خان اپوزیشن کے ساتھ لڑائی کرنا چاہتے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں عوام پاکستان کے بال ٹھاکرے کو مسترد کر دیں گے۔ ان کا کہنا کہ تھا اگر حکومتی رویہ یہی رہا تو سڑکوں کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24158
کوڈ
 
   
مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں