Wednesday, 17 October, 2018
جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے کہ سچ بول کر ہار جاؤ

جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے کہ سچ بول کر ہار جاؤ

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر فیصل رضا عابدی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے حکم پر گذشتہ روز سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے بعد آج پولیس نے انھیں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ انھیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا اور اسی حالت میں عدالت سے نکلتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ 

انھوں نے پولیس کے ساتھ چلتے چلتے چند سوالوں کے جواب دیے جو ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں۔ 

صحافی:عابدی صاحب! آپ اپنی گفتگو میں کوئی نرمی لائیں گے یا آپ کا وہی رویّہ برقرار رہے گا؟
جواب:آپ جھوٹ بلوائیں تو نرمی ہی نرمی ہے، آپ سچ بلوائیں تو پھر سچ کی پہچان ہی یہ ہے کہ اُس کے اندر نرمی ہو ہی نہیں سکتی۔ میں آپ سے بار بار کہہ رہا ہوں کہ جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے کہ سچ بول کر ہار جاؤ۔ یہ آخری آواز حق کی تھی جسے دبایا گیا ہے And That's All ۔

صحافی:آپ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا جاتا ہے لیکن اور مقدمات میں لوگ ہیں جنھیں ہتھکڑیاں لگا کر پیش نہیں کیا جاتا؟

جواب:حق کی پہچان ہی یہ ہے۔ اس کا یہ زیور ہے بھائی۔ میں نے حوالات میں کریمینلز کے ساتھ پوری رات گزاری ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ بے ضمیر معاشرے کے اندر اگر کوئی حق کی آواز بلند کرے تو اس کے حق کی نشانی یہ ہتھکڑی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83711
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں۔ دوسروں کو ہمہ وقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔
عمران خان نے کہاہے کہ حکمران احتساب روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، ان کو مافیا کا نام دینا بالکل ٹھیک ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے علاوہ باقی سب جھوٹ بول رہے ہیں، دھمکیاں مافیا دیتاہے جمہوری لوگ نہیں ،پوری قوم جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے ،
مسلم لیگ ن کے راہنماء اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست جھو ٹ پر مبنی ہے ،عمران خان عدالتوں سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے‘ عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں‘
بھارتی لڑکی عظمیٰ کے جھوٹ کا پول کھلنے لگا ہے۔ عظمیٰ اور طاہر کے نکاح کی ویڈیو اور بوقت نکاح دیا گیا بیان حلفی منظر عام پر آ گیا ہے۔ دونوں کے درمیان شادی 3 مئی کو ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں