Friday, 06 March, 2026
چوروں کے علاوہ سب لوگوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

چوروں کے علاوہ سب لوگوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

میانوالی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کے سوا سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

میانوالی میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا سارا زور تعلیم پر ہے، خواتین کے لیے تعلیم بہتر کرنا ہے، نمل یونیورسٹی اقتدار میں آکر نہیں بنائی بلکہ یہ میں نے خود پیسے اکٹھے کرکے بنائی، جب ہمارے پانچ سال پورے ہوں گے تو سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پاکستان کا نہیں دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جب دنیا میں کورونا وبا آئی تو کاروبار بند ہو گیا اور مہنگائی ہوئی، امریکا جو دنیا کا سب سے امیر ترین ملک ہے وہاں بھی 1982 کے بعد امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن تین سے 4 ماہ میں دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 50 ہزار سےکم آمدن والے لوگوں کو راشن پر 30 فیصد تک رعایت دے رہے ہیں جبکہ غریب گھرانوں کو 5 لاکھ روپے بلا سود قرضے فراہم کریں گے۔ مارچ تک سارے پنجاب کے میں ہیلتھ کارڈ آ جائے گا جس کے ذریعے سے پاکستان میں کہیں بھی 10 لاکھ روپے تک فری علاج کی سہولت حاصل کی جا سکے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آزاد ہو کر بھی آزاد فیصلے نہیں کر سکتے تھے لیکن میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو ایسا خود مختار ملک بنائیں گے جہاں عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیفٹ اور رائٹ سمیت سب سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل بات چیت سے حل کرنے کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جانے والوں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں آکر ملک کا پیسہ چوری کیا ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82540
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک کو لوٹ لیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلادیے، دفاع کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو شہید ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری اسلحہ رکھنے والی ریاست کے رہنما کی حیثیت سے بھارتی وزیر اعظم سے

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں