Saturday, 20 January, 2018
قصور میں زندگی معمول پر آگئی ، دکانیں، بازار کھل گئے

قصور میں زندگی معمول پر آگئی ، دکانیں، بازار کھل گئے

قصور ۔ 7 سالہ زینب کے اغواء، زیادتی اور بہیمانہ قتل کے بعد قصور میں 2 روز تک جاری رہنے والے پر تشدد احتجاجی مظاہرے تھم گئے اور شہر کی صورتحال آج پر امن ہے۔ 2 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد صبح سویرے دکانیں کھل گئیں ہیں اورتعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔ حالات معمول پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقشہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کے 200 اہلکار بکتر بند گاڑیوں اور موبائل کے ساتھ پہنچ گئے اور فلیگ مارچ کیا، قصور میں تاجروں کے انتظامیہ اور رینجرز حکام سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حالات معمول پر آگئے، زندگی کا پہیہ چلنے لگا۔ قصور شہر میں دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہوگئے۔ صبح سویرے لوگ ناشتے کی دکانوں پر پہنچے، گہما گہمی بھی نظر آئی۔ تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔ جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

جمعے کے باعث کچھ دکانیں بند رہی، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بحال ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ شہباز روڑ، دیپال پور اور لاہور قصور روڑ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ شہر میں حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے، سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں۔ تاجروں نے رینجرز حکام کو امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 پر تشدد مظاہروں کے دوران مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور ڈسٹرکٹ اسپتال اور رکن صوبائی اسمبلی نعیم صفدر کے ڈیرے پر دھاوا بولنے والےکئی ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تین روز بعد بھی زینب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، پولیس زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کر رہی ہے تا ہم کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ گذشتہ روز قصور میں دن بھر کشیدگی رہی، کئی مقامات پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ رینجرز اور اینٹی رائٹ فورس نے آکر صورتحال کو قابو میں کیا۔ معصوم زینب کے قتل پر احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے جاں بحق 2 افراد کو بھی گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بچی کے قتل پر چالان آج ہی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور ملزم کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق دونوں افراد کے لواحقین کے لیے بھی 30، 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین میں سے 2 کو ملازمت دی جائے گی۔

دوسری جانب مقتول بچی زینب کے والد محمد امین نے بھی قصور کے مشتعل مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی، جبکہ جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  95285
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں خاتون سے بدتمیزی پر رکن صوبائی اسمبلی گل خٹک کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ خاتون نے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ شکیل خٹک نے راستے میں بدتمیزی کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل افراد کے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلےمیں پاکستان کے چیف جسٹس نے ایسے سرکاری ملازمین اور ضلعی اور اعلیٰ عدلیہ میں تعینات ججوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی راہنماؤں اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہےاور پولیس کو تینوں ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے رضاکارانہ طور پر خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اس موقع پر اس کے 2 ساتھی بھی ہمراہ تھے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے

مقبول ترین
سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسے طریقۂ کار کا تجربہ کیا ہے جس کے تحت آٹھ عام قسم کے سرطانوں کی تشخیص خون کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کا تجربہ 1005 مریضوں پر کیا گیا
پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے لیے ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پرویز رشید کو میڈیا پر آکر بعض باتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، نواز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے اس معاملے کو حل کرائیں۔
دنیا بھر میں طلاق کے حوالے سے اکثر دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں معمولی اور اچھوتی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے علیحدگی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں