Saturday, 21 July, 2018
کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی ۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پرگلبرگ تھانے جانیوالا پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پولیس اہلکار شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےنارتھ ناظم آباد نمبرایک میں  لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹرسائیکل پر سواردو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر جانیوالا ایک پویس اہلکارجاں بحق ہوگیا جس کی شناخت پولیس اہلکار شاکر ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ شاکر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور گولی اس کے سر پر ماری گئی ہے۔ جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس پی آفس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھرسے نکلا تھا کہ راستے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار شاکر احمد گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ 

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی اورفائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا، ہیلمٹ پہنے دو موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس اہلکار کے چہرے پر فائرنگ کی جب کہ اہلکار نے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور بوٹ پولیس والے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46855
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے نگران وزیراعظم ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم ناصر الملک نے اشرف غنی سے کہا کہ مستونگ میں دہشتگردی جمہوری
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم و زیادتی روک دیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب ہماری حکومت آئے گی تو آپ کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔
میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ اور ڈان اخبار کی کنٹونمنٹ علاقوں میں ترسیل کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تحریک آزادی صحافت کی کال کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) کی پارلیمانی پریس گیلری

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط وکتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست بنانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹادیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے
چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں