Saturday, 19 January, 2019
نا اہلی کیس، جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی

نا اہلی کیس، جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے نظر ثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروا دیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے اپنے نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں جہانگیر ترین نے ایک بیان حلفی بھی جمع کروایا ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی، ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر فراہم کرنا تھا۔ خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا، میرے چار بچے ہیں اور چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔ بیان حلفی میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
 
واضح رہے کہ 15 دسمبر 2017 کو  چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ  نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف ان کی پٹیشن کو خارج کردیا جبکہ جہانگیر ترین کو اثاثے چھپانے پر آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نا اہل قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین صادق اور امین نہیں رہے اور عدالت عظمیٰ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو ان کے خلاف ان سائیڈ ٹریڈنگ سے متعلق کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائی گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  69158
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ نے سکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے نجی سکولز کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار سے زائد فیس میں 20 فیصد کمی ہوگی، اطلاق ملک بھر کے پرائیویٹ
سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام عبوری طور پر ای سی ایل سے نکال دئیے جائیں۔ نیب تحقیقات جاری رکھے اور شواہد
سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام غیرقانونی شادی ہالز، سینما گھر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فٹ پاتھ سے نرسریاں، فلاحی اداروں کے کیمپس ہٹانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کراچی کا ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ایس بی سی اے
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ 'اصغر خان نے اتنی بڑی کوشس کی تھی، لیکن جب عملدرآمد کا وقت آیا تو ایف آئی اے نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، ہم اصغر خان کی کوشش رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اس کیس کی مزید تحقیقات کرائیں گے'۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں