![]() |
اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹرنے جانب گامزن تھا کہ اسے فنی خرابی کے باعث مندرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عامرکیانی سوار تھے۔ جہانگیر ترین اسلام آباد سے سیال شریف جارہے تھے ، جہاں انہوں نے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کرنا تھی۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف کے رہنماﺅں عامر کیانی اور اسحاق خاکوانی کے ہمراہ پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے سیال شریف جا رہے تھے کہ راستے میں مندرہ کے مقام پر ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ۔ پائلٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار لیا اور اس طرح وہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔ ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عامرکیانی سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اسلام آباد سے سیال شریف جارہے تھے ، جہاں انہوں نے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کرنا تھی۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مندرہ کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوا ہوں، تاہم کچھ دیر بعد وہ گاڑیوں پر سیال شریف روانہ ہو گئے ہیں۔