Sunday, 16 June, 2019
وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو

کوٹری ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کر کے انہیں فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  خدمت کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں، سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی، وہ ہم سے فری اینڈ فیئر الیکشن میں جیت نہیں سکتے، کام کا مقابلہ نہیں کرسکتے، خدمت میں مقابلہ نہیں کرسکتے، وفاق کا وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب، وزیاعلی سندھ مراد علی شاہ سے مقابلہ نہیں کر سکتے، اب سازش کے تحت ہمیں نکالنا چاہتے ہیں، پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت سندھ کے عوام سے سوتیلا سلوک کرنے پر ڈٹی ہے، سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی سے محبت اور ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے، میں نےالیکشن سے پہلے کہا تھا کہ خان صاحب اصولوں کی سیاست سے پہلے سیاست کے اصول تو سیکھو، سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے اور میچ میں امپائر کی انگلی۔

بلاول بھٹوکا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نے حکومت تو بنا لی لیکن قوم کا وقار قائم نہیں رکھ سکے،آپ نے آج اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر ووٹ تو چوری کر لئے لیکن آج سیاست کے اصولوں کے آگے ہار گئے، آپ اور آپکے لاڈلوں نے حکومتی عہدے تو حاصل کر لئے لیکن ان کی پاسداری نہ کر سکے، جتنے وعدے کئے سب جھوٹ نکلے، دعوے فراڈ نکلے، قسمیں ہوا میں اڑ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جتنے آگے جا رہی ہے، ملک اتنا پیچھے جا رہا ہے، جنھوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینی تھی انھوں نے روزگار چھین لیا، پچاس لاکھ گھر دینے تھے، انھوں نے لوگوں کے سروں سے چھتیں چھین لیں، حکومتی نمائندے کہہ رہے ہیں مہنگائی کم ہو گئی، آپ کی آنکھوں پر غرور کی پٹی ہے اور دماغ طاقت کے نشے میں ہے، دل بے حسی سے پتھر ہوچکا ہے، آپ کو نہ نظر آرہا ہے نہ سنائی دے رہا ہے اور نہ محسوس ہورہا ہے کہ لوگ روٹی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ سندھ کے عوام کو دیوار سے کیوں لگایا جارہا ہے، صرف اس لئے کہ انھوں نے اپنے ووٹ چوری نہیں ہونے دیئے، انھوں نے کٹھ پتلیوں کو مسترد کردیا، صرف اس لئے کہ وہ مطلب پرستوں کے جھانسے میں نہیں آئے، اس لئے سندھ کے عوام کو سزا دے رہے ہو کہ وہ بھٹو کے وفادار ہیں۔ اگر یہ بات ہے تو یاد رکھو اگر سندھ کے عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کر لیا، اگر بلوچستان کے عوام نے احساس محرومی کی وجہ سے اسلام آباد پر چڑھائی کافیصلہ کر لیا، اگر جنوبی پنجاب کے عوام نے حق لینے کیلئے، خیبرپختونخوا نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کر لیا تو تمہاری حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔

بلاول نے مزید کہا کہ تم صبر کا امتحان نہ لو، تم سے پہلے بھی بہت فرعون آئے، ان کے انجام سے سبق سیکھو، جیالو کو مت للکارو ، اگر باز نہ آئے تو پھر تمھیں سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے، زہریلی زبان چلانے سے عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا، الزام تراشی سے آپ کی جھوٹی انا کی تسکین ہوسکتی ہے لیکن غریب کا پیٹ نہیں بھر سکتا، کانٹوں کی جھاڑیوں سے آپ کا دامن تار تار ہوسکتا ہے لیکن کسی کو سایہ نہیں مل سکتا، تحریک انصاف حکومت کانٹوں کی جھاڑیوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔ لائیٹ کی اسپیڈ سے چلنے والی حکومت کو معلوم نہیں ہوسکا کہ ملک کا پہیہ جام کیوں ہوچکا ہے، ایک دن میں پانچ سو ارب روپے کا قرضہ کیسے بڑھا، قرضے لینے پر خودکشی کا کہنے والے آج قرضہ ملنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، تین ماہ بعد سندھ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے آئے اور مایوس ہوکر بھاگ گئے۔

بلاول نے کہا کہ سندھ نے پھر کہہ دیا کہ ہم لاڈلوں اور کٹھ پتلیوں اور جعلی جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے، ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے، ہم ای سی ایل اور جیل کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، تم تو کٹھ پتلی ہو تم تو بے نامی وزیر اعظم ہو۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65259
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا احتساب کب ہوگا؟
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست کو اپنے مخالفین کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیشی
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں