Sunday, 05 April, 2020
معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح چلایا جارہا ہے، شہبازشریف

معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح چلایا جارہا ہے، شہبازشریف

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کردیا ہے ملک کو جان بوجھ کر معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے، وزیراعظم ہاؤس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کوعوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے، آٹا اور چینی چور وزیراعظم کی سرپرستی میں محفوظ  جب کہ بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحت مند ہوتی اور دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے، معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے، پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے، بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھاکرعوام کا معاشی قتل کیا گیا، 11 ہزار ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لئے لیا گیا ہے، عوام کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہوجائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73032
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملتان قرنطینہ میں 1200سے کے قریب زائرین مسافروں میں سے نیگیٹوآنے والے 1162 افراد جنہیں آج ملتان قرنطینہ مرکز سے انہیں 14روزہ مدت پوری کرنے کے بعد زائرین کو ان کے گھروں کوروانہ کرنے سے روک دیاگیا ہے اور زائرن کو گاڑیوں میں کئی گھنٹے بیٹھا کر دوبارہ اتار کر انہیں بلڈنگ میں جانے کا کہا گیا جس پر زائرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجا ج شروع کر دیا اور زائرین نے دوپہر اور شام کا کھانا بھی واپس کر دیا۔زائرین کا احتجاج جاری ہے۔
میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے زیر صدارت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سنئیر پارٹی رہنماؤں کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں کرونا پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بیرون ملک سے آیا، سیکیورٹی کا یہی حال رہا تو بہت سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی وفاق اورصوبوں کی حکومتیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں، عمران خان کسی بھی صورت میں بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گے کیونکہ

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں