Sunday, 26 May, 2019
بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری ترجیح ہے، فواد چوہدری

بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری ترجیح ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات اور افغانستان میں قیام امن ہماری حکومت کی 2 اہم ترین ترجیحات ہیں۔ روسی نشریاتی ادارے ’آر ٹی‘ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں تنازع کی جانب دیکھنے کے بجائے مسائل کے پر امن حل کی جانب توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر عالمی برادری کے ردِ عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہوئی، جس میں روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش اور امریکی صدر کی جانب سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ شامل ہے جبکہ یورپی یونین نے براہِ راست بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،پاک بھارت کےدرمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے، اس مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی، بھارت نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے پاکستان کو کمزورکرنےکی کوشش کررہاہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں، ہم نے خطےمیں امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہمارا پہلا آپشن ہے کہ 70 سال میں ہم آپس میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ لڑسکتےہیں، دوسرا آپشن ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں جب کہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم مل کر بات کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر بن جائیں، ہم بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65735
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان ںے کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ جام کمال نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد وزیراعظم ہیلتھ کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان اور ترکی کی قیادت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ ترک صدر نے تعلقات کی مزید مضبوطی کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پاک ترک تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے، آزادی کے بعد سے تعلیم کے شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی، جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں