Sunday, 24 March, 2019
نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل تصور ہوگا، خورشید شاہ

نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل تصور ہوگا، خورشید شاہ
فائل فوٹو

سکھر ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو نقصان ہوا تو وہ قتل تصور کیا جائے گا اور اس کا قصور وار حکومت کو سمجھا جائے گا۔ سکھر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، سب صحتیابی کی دعا کریں، لاہور کی سروسز اور جناح اسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، صرف پارٹی کا نہیں ہوتا، عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا، وہ اب تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، ہماری سیاست گالم گلوچ کی نہیں، ہم نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور کبھی بھی اقتدار کی بات نہیں کی بلکہ عوام کی بات کی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کو کنٹینر پر چڑھایا گیا اور وہ اب تک کنٹینر سے اترنے کو تیار نہیں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں انگریزی میں تقریر اور اس پر وزیراعظم عمران خان کی تنقید پر خورشید شاہ نے کہا کہ 'قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تھے اور قوم قائد اعظم کے ہر ایک لفظ کو سمجھتی تھی'۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64236
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے اعتراض پر پالتو کتے کو بنی گالا سے نکال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں کتے پالے ہوئے ہیں لیکن اہلیہ کو عمران خان
میڈیا کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اداکارہ
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ کے تصور نے دنیا میں دور رس تبدیلیوں کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے بعد خطے میں نئی اسٹریٹیجک ڈاکٹرین ضروری ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ اس سلسلے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دفاعی تھنک ٹینک کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرے گی۔
خیبر پختو نخواہ حکومت نے صوبے کے نئے مالی سال 2017-2018کا چھ کھرب تین ارب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیاہےجو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا پانچواں اور آخر ی بجٹ ہے۔ کے پی کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 127 ارب 91 کروڑ جبکہ صحت کیلئے 49 ارب 27 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ایک ہفتے بعد نہ صرف سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی بلکہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے علاوہ ہزاروں غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔
کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں