Thursday, 22 August, 2019
گوادر: آپریشن مکمل، نیوی اہلکار سمیت 5 افراد شہید

گوادر: آپریشن مکمل، نیوی اہلکار سمیت 5 افراد شہید

راولپنڈی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ گوادر آپریشن کے دوران 5 شہری بھی شہید ہوئے۔ گزشتہ روز تین دہشت گردوں نے گوادر کے فائیو اسٹار پی سی ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوارد آپریشن کے دوران تینوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق گیٹ پر موجود گارڈ نے دہشت گردوں کو ہوٹل کے اندر داخل ہونے سے روکا، دہشت گرد ہوٹل کے مہمانوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہوٹل میں مہمانوں اور ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا گیا، دہشت گردوں کو ہوٹل کی چوتھی منزل کی گیلری تک محدود کیا گیا، مہمانوں اور عملے کو نکالنے کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہوٹل کی سیڑھی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی، پاک فوج، بحریہ اور پولیس کی ٹیمیں بروقت ہوٹل پہنچیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو ناکارہ بنایا اور ہوٹل کی چوتھی منزل پر بارودی سرنگیں بچھائیں، سیکیورٹی فورسز نے چوتھی منزل تک رسائی کے لیے راستہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران 5 شہری بھی شہید ہوئے تھے، شہید ہونے والوں میں ہوٹل کے 4 ملازمین اور نیوی کا اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 6 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں فوج کے دو کیپٹن، نیوی کے دو اہلکار اور ہوٹل کے دو ملازمین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوادر آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے دہشت گرد فورسز کی کارروائی سے بےخبر رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  47092
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس میں انھیں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں وکشمیر
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، معاون خصوصی برائے
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں