Sunday, 16 June, 2019
’’بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا کر دیا گیا‘‘

’’بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا کر دیا گیا‘‘

لندن ۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مار کر تشدد پر اکسانے والی تقاریر کے الزام میں الطاف حسین کو گرفتار  کیا تھا جنہیں بعدازاں مقامی پولیس منتقل کر دیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ رات برطانوی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے 12 بجے تک تفتیش کی اور ان سے مختلف سوالات کئے تاہم الطاف حسین نے لندن پولیس کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

بانی ایم کیو ایم نے پولیس کو صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی جب کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلاء بھی ان کے ساتھ تھے۔

اس کے علاوہ پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے گھر اور ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی تلاشی مکمل کر لی ہے جہاں سے الطاف حسین کی تقاریر سے متعلق مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔ اب بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی ہیں، اس موقع پر ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی تاہم تحقیقات جاری رہے گی۔

دوسری جانب لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو مزید 12 گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دے دی ہے۔

الطاف حسین کی 24 گھنٹے کے لیے حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھا جائے گا جس کے لیے درخواست ساؤتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادار

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32423
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے، فائرنگ کے تبادلے سیکیورٹی فورسز
گوادر کے فائیو اسٹار پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین دہشت گردوں نے پی سی گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، انٹری پر موجود گارڈ
انسداد پولیو پروگرام نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ اداروں کو پولیو مہم معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیو مہم کو پشاور میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کے تناظر میں معطل کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے
پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 17 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے حیات آباد کے ایک مکان میں دہشت گردوں

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں